’چینیوں کی طرح آپ بھی گرم پانی پیا کریں‘ صحافی نے نواز شریف کاکیس سننے والے جج کو یہ مشورہ دیا تو آگے سے انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ قہقہے گونج اٹھے

’چینیوں کی طرح آپ بھی گرم پانی پیا کریں‘ صحافی نے نواز شریف کاکیس سننے والے ...
’چینیوں کی طرح آپ بھی گرم پانی پیا کریں‘ صحافی نے نواز شریف کاکیس سننے والے جج کو یہ مشورہ دیا تو آگے سے انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ قہقہے گونج اٹھے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران اس وقت قہقہے گونج اٹھے جب جج ارشد ملک کی طبیعت کی خرابی کا قصہ چھڑا۔

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں تھی آج ڈاکٹر سے دوائی لے کر آیا ہوں۔ خواجہ حارث کے معاون وکیل نے جج کو مشورہ دیا کہ ’آپ پینے کیلئے گرم پانی استعمال کیا کریں‘۔ اس دوران ایک صحافی نے لقمہ دیا کہ ’ میں چین گیا وہاں کوئی موٹا شخص نہیں دیکھا کیونکہ وہاں سب لوگ گرم پانی پیتے ہیں‘۔جج ارشد ملک نے مداخلت کی اور سوال اٹھایا کہ چین میں کرپشن کی سزا کیا ہے؟۔ جج کی اس بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد