سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی کا معاملہ، لارجر بینچ کل سماعت کرے گا، 146 افراد کو نوٹسز جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی کا معاملہ، لارجر بینچ کل سماعت کرے گا، 146 افراد ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی کا معاملہ، لارجر بینچ کل سماعت کرے گا، 146 افراد کو نوٹسز جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے کی کل ( بدھ کو) سماعت کرے گا۔

عوامی تحریک کی درخواست پر نومبر میں سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس عظمت سعید ، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم شامل ہیں۔لارجر بینچ کل (بدھ کو) کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں

نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف ، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی