وزیراعظم ہاﺅس میں بننے والی یونیورسٹی کا نام کیا ہو گا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

وزیراعظم ہاﺅس میں بننے والی یونیورسٹی کا نام کیا ہو گا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ...
وزیراعظم ہاﺅس میں بننے والی یونیورسٹی کا نام کیا ہو گا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی گورنر ہاﺅسز کو عوام کیلئے کھولنے اور وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔
تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق گورنر ہاؤسز کے دروازے عام عوام کیلئے کھول دیئے اور وزیراعظم ہاؤس کو بھی یونیورسٹی بنانے کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اس کا نام ”اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی” تجویز کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیقات کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جائے گی۔
قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے پولو گراؤنڈ، گھوڑوں کیلئے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کر کے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی کی طرز پر بنا یا جا ئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جا ئے گا۔