افغان سیاسی تصفیہ کیلئے تعاون کریں گے :وزیر خارجہ نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد کو یقین دہانی کروادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، سیاسی تصفیہ کے لئے تعاون جاری رکھیں گے ،وزیر خارجہ نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور کویقین دہانی کروا دی ۔
اے آروائی نیوز کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اورٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے پیغام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے افغان مصالحتی عمل کیلئے ٹرمپ کے پیغام کا خیر مقدم کیاہے ۔