’ہمارے تو کسی کام نہیں آیا، تم ٹرائی کر لو‘ شادی کا بدترین تحفہ، ساس نے کیا استعمال شدہ چیز بہو کو دے دی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا

’ہمارے تو کسی کام نہیں آیا، تم ٹرائی کر لو‘ شادی کا بدترین تحفہ، ساس نے کیا ...
’ہمارے تو کسی کام نہیں آیا، تم ٹرائی کر لو‘ شادی کا بدترین تحفہ، ساس نے کیا استعمال شدہ چیز بہو کو دے دی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر ایک گروپ میں لوگ اپنی شادی پر ملنے والے عجیب و غریب تحائف کے متعلق بتا رہے تھے جہاں ایک لڑکی نے اپنی ساس کی طرف سے شادی پر ایسا بیہودہ تحفہ دیئے جانے کا واقعہ بیان کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایشلے نامی اس لڑکی نے لکھا کہ ”شادی کے روز جب لوگ خوبصورت پیکنگ میں بند تحائف مجھے دے رہے تھے، میری ساس، جو میرے شوہر کی سوتیلی ماں تھی، لبریکینٹ (Lubricant)کی ایک استعمال شدہ بوتل لے کرآئی گئی اور سب کے سامنے وہ بوتل مجھے دیتے ہوئے کہنے لگی۔ ’یہ ہمارے تو کسی کام نہیں آیا، لو تم ٹرائی کر لو۔یہ 15ڈالر کا آیا تھا اور میں اسے ضائع نہیں کرنا چاہتی۔“


ایشلے کا کہنا تھا کہ ”بوتل میں ایک تہائی حصہ تیل موجود تھا باقی خالی تھی۔ اپنی ساس کی طرف سے کھلے عام یہ تحفہ ملنے پر مجھے شدید ناگواریت ہوئی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ مجھے ایسا تحفہ دے گی۔مجھے اس سے ایسا ذہنی صدمہ پہنچا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کبھی نکل سکوں گی۔ میرے سسر کو اس واقعے کا علم نہیں اور میں اسے کبھی بتاﺅں گی بھی نہیں کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ وہ بھی تمام عمر اس شرمندگی کے ساتھ جئیں۔“ایک خاتون نے ایشلے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اوہ گاڈ، اگر یہ میرے ساتھ ہوا ہوتا تو میں تو تھراپی کے بغیر ٹھیک ہی نہ ہوتی۔“ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”یہ واقعہ پڑھ کر ہی میں تو شرم سے مری جا رہی ہوں۔“ایک شخص نے کہا کہ ”یہ شاید دنیا بھر میں شادی کا بدترین تحفہ ہو گا۔“