کیا کام کرنے سے منع کیا تو آدمی نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرڈالا؟ جان کر انسان کو اس سنگدلی پر یقین نہ آئے

کیا کام کرنے سے منع کیا تو آدمی نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرڈالا؟ جان کر انسان ...
کیا کام کرنے سے منع کیا تو آدمی نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرڈالا؟ جان کر انسان کو اس سنگدلی پر یقین نہ آئے

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک آدمی نے اپنی حاملہ بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کر ڈالا ہے اوراس سنگدلی کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آدمی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق 30سالہ پیٹر مرسکوف نامی اس شخص کو اس کی حاملہ بیوی اوگلا مرسکووا نے گھر کے اندر سگریٹ پینے سے منع کیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سگریٹ کا دھواں ان کے بچے کے لیے نقصان دہ ہے۔ تاہم پیٹر نے اس کی بات ماننے سے انکار کر دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور پیٹر نے مشتعل ہو کر چھری کے وار کرکے اوگلا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی علاقے سمارا اوبلاسٹ میں واقع قصبے کوشکی میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت پیٹر نے 8بار چھری اوگلا کے پیٹ میں گھونپی ۔ پیٹر کی بیٹی یہ واقعہ دیکھ کر باہر کی طرف دوڑی اور ہمسایوں کو بلا کر لائی جنہوں نے آ کر دیکھا کہ اوگلا کچن کے فرش پر خون میں لت پت پڑی تھی۔ انہوں نے ایمرجنسی سروس کو کال کی جنہوں نے آ کر اوگلا اوراس کے پیٹ میں موجود بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس