یہ نوجوان لڑکی لفٹ میں اپنے آپ کو مکے کیوں مار رہی ہے؟ وجہ جان کر تمام شوہر کانپ اُٹھیں

یہ نوجوان لڑکی لفٹ میں اپنے آپ کو مکے کیوں مار رہی ہے؟ وجہ جان کر تمام شوہر ...
یہ نوجوان لڑکی لفٹ میں اپنے آپ کو مکے کیوں مار رہی ہے؟ وجہ جان کر تمام شوہر کانپ اُٹھیں

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان لڑکی کی لفٹ میں اپنے آپ کو مکے مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔ اب اس حیران کن ویڈیو کی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر تمام شوہر کانپ اٹھیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون دراصل عصمہ نامی مراکشی نژاد لڑکی ہے جس نے آسٹریلیا میں مقیم فیصل خان نامی پاکستانی نوجوان سے شادی کی اور پھر اسے گھریلو تشدد کے مقدمے میں پھنسانے کے لیے اپنے آپ پر ہی تشدد کر ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل اور عصمہ کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر ہوئی تھی جو مسلمانوں کے شریک حیات تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔ رواں سال اپریل میں فیصل نے عصمہ کے لیے آسٹریلوی ویزے کا انتظام کیا اور اس کے آسٹریلیا آنے پر دونوں نے شادی کر لی۔ بعدازاں فیصل کو معلوم ہوا کہ عصمہ نے اسے آسٹریلوی ویزے کے لیے استعمال کیا تھا۔ اس معاملے پر فیصل نے ایک وکیل کے ساتھ مشاورت کی جس کی بھنک عصمہ کو پڑ گئی۔

واقعے کے روز جب فیصل رات کو گھر پہنچا تو عصمہ نے گھر کا سامان توڑ پھوڑ ڈالا تھا اورآتے ہی فیصل سے کہنے لگی کہ ”تم جو کرتے پھر رہے ہو مجھے سب پتا ہے، اب دیکھو میں کیا کرتی ہوں۔“ یہ کہہ کر وہ اپارٹمنٹ سے باہر نکلی اور پولیس کے پاس جا کر فیصل کے خلاف گھریلوتشدد کی رپورٹ درج کروا دی۔جس پر پولیس نے فیصل کو گرفتار لیا۔ 20ہزار ڈالر قانونی کارروائی پر خرچ کرنے اور تحقیقات کرنے کے بعد فیصل کے ہاتھ یہ ویڈیو لگ گئی جس نے اسے بے گناہ ثابت کر دیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عصمہ اپارٹمنٹ سے بھاگ کر باہر نکلی اور لفٹ میں گئی تو وہاں اس نے خود ہی اپنے منہ پر تھپڑ مارنے شروع کر دیئے تاکہ پولیس کو تشدد کا ثبوت دے سکے۔ جب یہ ویڈیو پولیس کو دی گئی تو اس نے فیصل کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔ فیصل کا کہنا ہے کہ ”عصمہ نے مجھے استعمال کیا ہے اور ذہنی، جسمانی اور مالی اعتبار سے میرا استحصال کیا ہے۔ اب اس کی باری ہے کہ وہ اپنے کیے کے نتائج بھگتے۔“ فیصل نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عصمہ کو ڈی پورٹ کرکے واپس مراکش بھیجا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس