جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کو پولیس کے پاس جانے پر زندہ جلادیا گیا

جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کو پولیس کے پاس جانے پر زندہ جلادیا گیا
جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کو پولیس کے پاس جانے پر زندہ جلادیا گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین جس عدم تحفظ کا شکار ہیں اس صورتحال کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ وہاں جنسی درندوں کی بے خوفی کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور میں واقع ایک قصبے میں2اوباشوں نے 20سالہ لڑکی کوجنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا اور جب اس نے پولیس کو رپورٹ کی تو اسے اغواءکرکے بدترین تشدد کانشانہ بنانے کے بعد آگ لگا کر زندہ جلا دیا ۔

مقتولہ کے بھائی ونود کمار کا کہنا تھا کہ ”ملزمان ہمارے ہمسائے تھے اور اکثر میری بہن کو تنگ کرتے تھے۔ چند روز قبل ملزمان نے اسے پکڑ کر کہیں لیجانے کی کوشش کی لیکن اس نے ان کے ہاتھوں پر دانتوںکاٹ ڈالا اور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ جب اس نے گھر پہنچ کر یہ واقعہ سنایا تو ہم پولیس سٹیشن چلے گئے اور رپورٹ درج کروا دی۔دو روز بعد میری بہن کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان آئے۔ ان کے پاس مٹی کا تیل تھا جو انہوں نے اس پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔“پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی