’کالے کپڑے پہن کر آنا‘ انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد پہلی ملاقات سے قبل لڑکے کی لڑکی سے فرمائش، پھر ان کپڑوں میں اسے کہاں لے گیا؟ جان کر انسان حیران پریشان رہ جائے

’کالے کپڑے پہن کر آنا‘ انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد پہلی ملاقات سے قبل لڑکے کی ...
’کالے کپڑے پہن کر آنا‘ انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد پہلی ملاقات سے قبل لڑکے کی لڑکی سے فرمائش، پھر ان کپڑوں میں اسے کہاں لے گیا؟ جان کر انسان حیران پریشان رہ جائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکا لڑکی پہلی ملاقات کے لیے کسی خوبصورت مقام کا انتخاب کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک لڑکا پہلی بار ملاقات کے لیے آنے والی لڑکی کو ایسی جگہ لے گیا کہ ہر سننے والا پریشان رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکے لڑکی کی ملاقات ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ہوئی اور لڑکے نے پہلی ملاقات پر لڑکی کو سیاہ لباس پہن کر آنے کو کہا۔ لڑکی بہت خوش تھی کہ لڑکے نے لباس کے متعلق جو فرمائش کی ہے اس نے یقینا پہلی ملاقات کے لیے کچھ خاص سوچ رکھا ہے۔ چنانچہ لڑکی سیاہ لباس پہن کر اس کی بتائی جگہ پر پہنچ گئی۔

وہاں سے لڑکے نے اسے لیا اور اپنی نانی کی آخری رسومات میں لے گیا۔ یہ واقعہ بریجیٹ جونز نامی لڑکی کی سہیلی کے ساتھ پیش آیا جو اسے سہیلی نے واٹس ایپ پر بتایا اور بریجیٹ نے واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیئے۔ بریجیٹ کی سہیلی اسے بتا رہی تھی کہ ”جب اس نے مجھے سیاہ لباس پہن کر آنے کو کہا تو خوش ہو گئی کہ ملاقات بہت رومانوی ہونے والی ہے لیکن جب وہ مجھے گاڑی میں بٹھا کر متوفین کو جلائے جانے کی جگہ پر لے کر گیا تو میں دنگ رہ گئی۔ پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا اورجب وہ وہاں رکا تو میں نے پوچھ لیا کہ کیا گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا ہے۔ تب اس نے بتایا کہ نہیں ہم یہاں میری نانی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آئے ہیں اور اسی لیے تمہیں سیاہ لباس پہن کر آنے کو کہا تھا۔ اگر میں تمہیں پہلے بتا دیتا تو تم کبھی نہ آتیں۔ چنانچہ میں نے یہ بات تم سے چھپا کر رکھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ