بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب پر بیٹھ کر اس کی جان لے لی

بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب پر بیٹھ کر اس کی جان لے لی
بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب پر بیٹھ کر اس کی جان لے لی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب کو قتل کر ڈالا ہے اور اس مارنے کے لیے اس نے ایسا طریقہ استعمال کیا کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ دی میٹرو کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری کی 44سالہ ونڈی تھامس نامی اس خاتون کا وزن 136کلوگرام سے زائد تھا۔ وہ اپنے 44سالہ شوہر کینو بٹلر کو قتل کرنے کے لیے اس کے اوپر بیٹھ گئی جس سے اس کا سانس بند ہو گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

ابتدائی طور پر ونڈی نے اس واردات کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی اور نشے کی حالت میں بٹلر کے اوپر بیٹھ گئی تاہم بعد ازاں اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ارادتاً ایسا کیا تھا۔تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ونڈی اس سے قبل بھی بٹلر کو قتل کرنے کی کوشش کر چکی تھی۔ تب اس نے چھری سے اس پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے ونڈی کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر 18سے 36سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس