صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن سے چین کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ،حکومت فروغ تعلیم کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھائے گی:ڈاکٹر مراد راس

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن سے چین کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ،حکومت فروغ تعلیم ...
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن سے چین کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ،حکومت فروغ تعلیم کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھائے گی:ڈاکٹر مراد راس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مرا د راس سے چین کے 9 رکنی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن اور چینی وفد کے درمیان کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطاب قصوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مرا د راس سے  پیپلز گورنمنٹ آف لیشان سٹی کی ڈپٹی میئر مس گاؤ جے(Guo Jie)  کی قیاددت میں 9 رکنی چینی وفد نے ملاقات کی ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے برادر ملک چائنا کے بہترین تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سکولزایجوکیشن، ٹیچرز ٹریننگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیمی استعمال اور فروغ تعلیم کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھائے گی،حکومت پنجاب ورلڈ کلاس ایجوکیشن متعارف کروانے کیلئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہے۔ڈاکٹر  مراد راس کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن آئندہ پانچ سالہ تعلیمی روڈ میپ پر تیزی سے کام کر رہا ہے، سرکاری سکولوں میں اصلاحات کا جامع پروگرام متعارف کروایاجا رہا ہے، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عالمی معیارکے بہترین ماڈلز کو متعارف کروایا جائے گا۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں میں جدید اصلاحات کا نفاذ پاکستان تحریک انصاف کا اہم ایجنڈاہے، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن تعلیمی شعبہ میں پاکستان چائنا دوستی کی عظیم مثال ہے۔ چینی وفد کی جانب سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تعلیمی شعبہ میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے صوبہ پنجاب کے سیکنڈری سطح کے طالبعلموں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حصول کے حوالے سے تعاون کی پیش کش بھی کی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور