وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے کہا کہ ”جنا ب آپ کی تنقید سے میر ی سیٹ پکی ہوگئی“:کامران شاہد کا انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے کہا کہ ”جنا ب آپ کی تنقید سے میر ی سیٹ پکی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے کہا کہ ”جنا ب آپ کی تنقید سے میر ی سیٹ پکی ہوگئی“:کامران شاہد کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر کامران شاہد نے کہا ہے کہ وز یر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مجھے کہا کہ ”جناب آپ کی تنقید سے میر ی سیٹ پکی ہوگئی ہے ، جتنی آپ نے مجھ پر تنقید کی ہے اتناہی عمران خان نے میرا دفاع کیاہے“۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی کا بھی پتہ نہیں تھا اور اس بارے میں یہی کہا جاسکتاہے کہ ”اپنے محبوب کے پہلو میں بیٹھ کررات بھر ، جوکچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مجھے کہا کہ ”جناب آپ کی تنقید سے میر ی سیٹ پکی ہوگئی ہے ، جتنی آپ نے مجھ پر تنقید کی ہے اتناہی عمران خان نے میرا دفاع کیاہے“۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے تحت الشعور میں قبل از وقت الیکشن کا خیال چل رہا ہے ، اگر یہ بات ان کے ذہن میں نہ ہوتی تو پھر وہ کیسے یہ بات کہہ سکتے تھے ؟ کامران شاہد نے کہا کہ دو وفاقی وزراءکے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں۔

مزید : قومی