محمد حفیظ کے بعد ایک اور بڑے ہندوستانی کرکٹر نے بھی دکھی دل کے ساتھ ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر دیا

محمد حفیظ کے بعد ایک اور بڑے ہندوستانی کرکٹر نے بھی دکھی دل کے ساتھ ریٹائرڈ ...
محمد حفیظ کے بعد ایک اور بڑے ہندوستانی کرکٹر نے بھی دکھی دل کے ساتھ ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد حفیظ کے  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد اب  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور اوپنر  گوتم گھمبیر نے بھی کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر جاری  ہونے والے ویڈیو پیغام میں گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا  اپنی زندگی کا سب سے مشکل دکھی دل کے ساتھ فیصلہ کر رہے ہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا ٹائم ختم ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے 2004 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 58 ٹیسٹ میچز میں 4154 رنز بنائے۔ گوتم گمبھیر نے آخری ٹیسٹ 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا، انہوں نے 147 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ،ون ڈے میں 11 سنچریاں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 5238 رنز بنانے والے گوتم گھمبیر نے آخری ون ڈے میچ 2013 میں انگلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔یاد رہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں گوتم گمبھیر نے شاندار 97 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل