”حکومت اتحادیو ں کو لے کر نہ چل سکی تو پھر۔۔۔“تجزیہ کار بابر ستار نے حکومت کو تنبیہہ کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ حکومت اتحادیوں کوساتھ لیکر نہ چل سکی تو پھر ملک چلانا مشکل ہوجائے گا ، ملک میں اس وقت کوئی چیز ٹھیک طریقے سے چلتی نظر نہیں آرہی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس صرف 120دن کیلئے لایا جاسکتاہے ، اس کے بعد اس آرڈیننس کو پارلیمنٹ سے منظور کر وانا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوچلانا اتنا سادہ نہیں ہے ، 201ملین لوگوں کے ملک کوچلانے کیلئے بڑی برد باری کی ضرورت ہے۔
اگر حکومت ایشوز پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکتی اور بعض معاملات پر انپے اتحادیوں کوبھی ساتھ لیکر چل نہ چل سکی پھر اس کے لئے ملک چلانا بہت مشکل ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان نے پہلے تین ماہ کارکردگی دیکھنے کا کہا تھا لیکن ابھی تک کوئی چیز ٹھیک طریقے سے چلتی نظر نہیں آرہی ،ا سٹیٹ بینک حکومت سے ہدایات نہیں لیتا اور اپنی پالیسی خود بناتاہے ۔