جنگلہ دیوار بمقابلہ جنگلا بس، سوائے تین چار علامتوں کے باقی سب غلامی کی علامتیں ہیں:حسن نثار

جنگلہ دیوار بمقابلہ جنگلا بس، سوائے تین چار علامتوں کے باقی سب غلامی کی ...
جنگلہ دیوار بمقابلہ جنگلا بس، سوائے تین چار علامتوں کے باقی سب غلامی کی علامتیں ہیں:حسن نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ حکومت اگر جنگلا بس کے مقابلے میں ایک جنگلا دیوار بناناچاہ رہی ہے تو اس پر کیا کہا جا سکتا ہے لیکن سوائے تین چار علامتوں کے باقی سب غلامی کی علامتیں ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر جنگلا بس کے مقابلے میں ایک جنگلا دیوار بناناچاہ رہی ہے تو اس پر کیا کہا جا سکتا ہے لیکن ان کی غلامی والی بات پر کہا جا سکتاہے کہ یہاں تو سوائے تین چار علامتوں کے باقی سب غلامی کی علامتیں ہے ، یہ چڑیا گھر بھی تو ایک غلامی کی علامت ہے کیونکہ یہاں تو چڑیا گھر کا تصور بھی موجود نہیں تھا ، لائل پور اور مری جیسے شہر بھی غلامی کی یاد گاریں ہیں اور مجھے ان کا مستقبل بھی ٹھیک نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ بہبود آباد ی لوگوں کوسمجھا بجھا کرنہیں ہوگی ، یہ ڈانگ سوٹے سے ہی ہوگی ، ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں کہ بچے دوہی اچھے لیکن ملک کی آبادی 22کروڑ ہوگئی ہے ۔

مزید : قومی