عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی شر وع ہوگئی ہے :مظہر عباس کا دعویٰ

عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی شر وع ہوگئی ہے :مظہر عباس کا دعویٰ
عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی شر وع ہوگئی ہے :مظہر عباس کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی شروع ہوگئی ہے ، عدلیہ سے ناراضگی کی شروعات اس وقت شروع ہوئی تھیں جب جہانگیر ترین نااہل ہوئے تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ چیزیں غلامانہ ذہنیت بدلنے سے بدلی جاتی ہیں عمارتیں بدلنے سے نہیں بدلی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی کی شروعات اس وقت شروع ہوئی تھیں جب جہانگیر ترین نااہل ہوگئے تھے ، چیف جسٹس کی جانب کے پی حکومت کے حوالے سے جوریمارکس دیئے جارہے ہیں ، اس حوالے سے عمران خان کی عدلیہ سے ناراضگی شروع ہوگئی ہے لیکن اس کا ابھی اظہار نہیں کیا جارہا ۔

مزید : قومی