آئینی ترمیم کیلئے پہلے صو بہ جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بنایا جائیگا:وفاقی وزیر خسرو بختیار

آئینی ترمیم کیلئے پہلے صو بہ جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بنایا جائیگا:وفاقی ...
آئینی ترمیم کیلئے پہلے صو بہ جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بنایا جائیگا:وفاقی وزیر خسرو بختیار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاہے کہ پہلے جنوبی پنجاب صوبہ کا الگ سیکرٹریٹ بنے گا جس کے بعد آئینی ترمیم آسان ہوجائیگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ کی آبادی کے مسائل حل کیسے ہوں گے ؟ یہ پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت کی آئینی ترمیم کی منظوری سے بنے گا اور اس صوبے کو وہ تمام اختیارات ہونگے جو ایک صوبے کوہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ الگ بنے گا جس کے بعد آئینی ترمیم کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی ۔

مزید : قومی