”عمران خان الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

”عمران خان الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سابق ...
”عمران خان الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اگر پنجاب میں صوبہ بنا تو پھر دوسرے صوبوں میں بھی آواز اٹھے گی اور پھر اس آواز کو دبانا مشکل ہوجائیگا، عمران خان الیکشن سے قبل صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائیں گے کیونکہ وہ وسطی پنجاب پلیٹ میں رکھ کر مسلم لیگ ن کو نہیں دے سکتے ، ہمیں جنوبی پنجاب صوبہ بننے کا فائدہ ہے لیکن ہم نے اس کو پورے پاکستان کے نقطہ نظر سے دیکھناہے ، اگر آج پنجاب میں صوبہ بنے گا تو پھر دوسرے صوبوں میں بھی آواز اٹھے گی اور پھر اس آواز کو دبانا مشکل ہوجائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک مکمل اتفاق رائے موجود ہونا چاہئے اور اس کا ایک مکمل حل دینا پڑے گا جس پر ساری پارلیمان متفق ہو ، مسلم لیگ ن کوجنوبی پنجاب صوبہ بنانے پر کو اعتراض نہیں ہے جب بھارت میں اتنے صوبے بن سکتے ہیں تو پھر پاکستان میں بھی صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔

مزید : قومی