حکومت کا ”گناہ ٹیکس“ لگانے کا فیصلہ، مگر یہ کون سے ”گناہگار“ ہیں؟ جان کر پورے پاکستان کی ہنسی چھوٹ جائے گی

حکومت کا ”گناہ ٹیکس“ لگانے کا فیصلہ، مگر یہ کون سے ”گناہگار“ ہیں؟ جان کر ...
حکومت کا ”گناہ ٹیکس“ لگانے کا فیصلہ، مگر یہ کون سے ”گناہگار“ ہیں؟ جان کر پورے پاکستان کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سگریٹ نوشی ایک لعنت ہے اور حکومت نے اس لعنت کے خاتمے کیلئے سگریٹ نوشوں پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا ہم تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے جبکہ ہر سال بجٹ میں سگریٹس پر ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سگریٹ کے پیکٹس پر تمباکو کے استعمال سے انتہائی دردناک زندگی گزارنے والے افراد کی تصاویر بھی شائع کی جاتی ہیں تاکہ سگریٹ نوشوں کو اصل خطرے سے آگاہ کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

مزید : اہم خبریں /قومی