حکومت وفاق کومضبوط بنانے کیلئے ون یونٹ بنانے جارہی ہے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا دعویٰ

حکومت وفاق کومضبوط بنانے کیلئے ون یونٹ بنانے جارہی ہے :سینیٹر مصطفی نواز ...
حکومت وفاق کومضبوط بنانے کیلئے ون یونٹ بنانے جارہی ہے :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے ون یونٹ بنانے جارہی ہے ۔

جیونیوز کے پر وگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور تحریک انصا ف کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ طے کیاگیا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے سو دن کے اندر جامع سفارشات دی جائیں گی لیکن ابھی تک پنجاب اسمبلی میں بھی کوئی قرارداد نہیں لائی گئی ، یہ مجھے کو ایک اور یوٹرن نظر آرہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ اٹھار و یں ترمیم میں تبدیلی کی جائے او ر این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کاحصہ کم کیا جائے ،حکومت سے ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہورہے اور ہمیں نظر آرہا ہے کہ حکومت وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے ون یونٹ بنانے جارہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنائے گی کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

مزید : قومی