حکومت کی جانب سے اینٹی فوج سوچ رکھنے سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں :رمیش کمار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ حکو مت کی جانب سے اینٹی فوج سوچ رکھنے سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہاکہ کبھی کبھی سیاسی حکومت اینٹی فوج سوچ رکھنا شروع کردیتی ہے اور جب حکومت کی جانب سے اینٹی فوج سوچ رکھی جاتی ہے تو پھر مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ خود کوبدنام کرنا پسند نہیں کرتا ، تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوگی ۔