سٹیبلشمنٹ عمران خان کی سپور ٹ کرتی تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب نہ ہوتے :طارق فضل چودھری

سٹیبلشمنٹ عمران خان کی سپور ٹ کرتی تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب نہ ہوتے ...
سٹیبلشمنٹ عمران خان کی سپور ٹ کرتی تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب نہ ہوتے :طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھر ی نے کہاہے کہ سٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کررہی ہوتی تو عثمان بزداروزیر اعلیٰ پنجاب اور فیصل واڈا وفاقی وزیر نہ ہوتے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ فوج اور ادارے اس طرح عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں جیسے وزیر اعظم تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سٹیبلشمنٹ عمران خان کوسپورٹ کررہی ہوتی تو عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب اور فیصل واڈا جیسے لوگ وفاقی وزیر نہ ہوتے ، ا س طرح کی ٹیم سٹیبلشمنٹ کی حمایت سے نہیں بنتی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر جگہ پر فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی اوردہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون فراہم کیا،پاکستان کی آٹھ فوج کسی ایک شخص کے غیر آئینی اقدامات کی تعریف نہیں کرسکتی ، تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی اور اپنی خفت مٹانے کیلئے کہہ رہی ہے کہ فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔

مزید : قومی