پاکستان میں سب سے زیادہ پیئے جانے والے مشروب پر بھی گناہ ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان میں سب سے زیادہ پیئے جانے والے مشروب پر بھی گناہ ٹیکس لاگو کرنے کا ...
پاکستان میں سب سے زیادہ پیئے جانے والے مشروب پر بھی گناہ ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ ہو گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سگریٹ کے بعد کاربونیٹڈ مشروبات پر بھی گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور 100 ملی میٹر مشروب کی بوتل پر 2 روپے تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 گرام سے زائد میٹھے 100 ملی لیٹر مشروب پر گناہ ٹیکس لاگو ہو گا۔ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کہا گیا ہے کہ کاربونیٹڈ مشروبات سے بچوں میں موٹاپے، ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سگریٹ نوشوں پر پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیدیا ہ اور وزارت صحت نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ گناہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن جائے گا جبکہ فلپائن سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی