”وزیراعظم کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں۔۔۔“ فیصل واڈا نے ناقابل یقین بات کہہ دی، جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

”وزیراعظم کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں۔۔۔“ فیصل واڈا نے ناقابل یقین ...
”وزیراعظم کو تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں۔۔۔“ فیصل واڈا نے ناقابل یقین بات کہہ دی، جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ میر ی وزار ت میں جو کام ہو رہا ہے، وزیر اعظم کو اس کا علم نہیں ہوتا ، کرپشن پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے ، اس لئے حکومت خطرے میں ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ کرپشن پر ہاتھ ڈالا جارہاہے ، اس لئے جمہوریت خطرے میں ہے ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا 90فیصد فائدہ غریبوں کو ہوگا ، میر ی وزارت میں جو کام ہورہاہے ، اس کاعلم وزیر اعظم کو نہیں ہوتا اور اگر میری وزارت میں کوئی غفلت ہوتی ہے تو اس کاذمہ دار بھی میں خود ہونگا۔

انہوں نے کہا کہ جوکام ادارے 65سال میں نہیں کرسکے وہ تحریک انصاف نے اپنے پیسوں سے کیاہے ، ہم کرپشن کے شواہد تلاش کرنے میں لگائے گئے پیسو ں کا کلیم کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کی گئی کرپش کے شواہد موجود ہیں ،سندھ اور پنجاب کے گورنرز اپنے گھروں میں رہتے ہیں اور کے پی میں گورنر بھی گورنر ہاﺅس میں نہیں رہتے ، گورنر ہاﺅسز صرف دفتر ی کاموں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے ، عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی کرپشن کے خلاف اقدامات شروع کئے ۔

مزید : قومی