حکومتی رویے سے مایوس ہوکر عوام کے پاس جائیں گے :ملک احمد خان

حکومتی رویے سے مایوس ہوکر عوام کے پاس جائیں گے :ملک احمد خان
حکومتی رویے سے مایوس ہوکر عوام کے پاس جائیں گے :ملک احمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ حکومتی رویے سے مایوس ہوئے تو عوام کے پاس جائیں گے ، احتساب ہوناچاہئے لیکن سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایاجائے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ملک میں احتساب ہوناچاہئے لیکن سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنا یا جائے ، حکومتی رویے سے مایوس ہوئے تو عوام کے پاس جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرکے حالات بہترکرتے ہیں تو یہ حکومت کاحق ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ نچلی سطح پر کرپشن ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے جائیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے خیبر پختوا میں کتنی کرپشن کم ہوئی ہے ؟ یہ بھی بتایا جائے ۔

مزید : قومی