قبل از وقت انتخابات کب ہو سکتے ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتا دیا

قبل از وقت انتخابات کب ہو سکتے ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتا دیا
قبل از وقت انتخابات کب ہو سکتے ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ قبل از وقت الیکشن 4سال 9ماہ میں بھی ہوسکتے ہیں، سنسنی پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے حکومت اب بہترپوزیشن میں ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ اصلاحات کا ایجنڈا سیٹ کرلیاہے اور حکومت اب بہترپوزیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پچاس سالوں میں بھی روٹی ، کپڑا اور مکان نہیں دے سکی ، ڈالر کی قیمتوں میں رد بدل کی تحقیقات کا مطالبہ آیا تو تحقیقات کروائی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے احتساب کی بات پر اپوزیشن کو تکلیف ہوتی ہے، قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن چار سال نو ماہ میں بھی ہو سکتے ہیں، کمیونیکیشن گیپ ہوسکتا ہے لیکن سنسنی پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے ۔

مزید : قومی