پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں کہ مذاکرات کیلئے مجبور کرسکے :رحیم اللہ یوسفز ئی

پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں کہ مذاکرات کیلئے مجبور کرسکے :رحیم اللہ ...
پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں کہ مذاکرات کیلئے مجبور کرسکے :رحیم اللہ یوسفز ئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں ہے کہ طالبان کو مذاکرات کیلئے مجبور کرسکے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں موجود طالبان کی رہبر شوریٰ کے ارکان سے بھی بات کریں گے ، ا س وقت امریکی صدر ٹرمپ کے رویئے میں تبدیلی نظر آرہی ہے ، ا س قبل ٹرمپ نے پاکستان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کواحساس ہوگیاہے کہ ان کی افغان پالیسی کارگر نہیں ہے بلکہ امریکہ کی پالیسی کی وجہ سے طالبان نے افغانستان کے مزید کچھ اضلاع پر قبضہ کرلیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں ہے کہ وہ طالبان کومجبور کرسکے ، پاکستان صر ف طالبان کوسمجھا کر اورکوئی ضمانت دیکر مذاکرات کیلئے قائل کرسکتاہے ۔

مزید :

قومی -