”جہانگیر ترین اب عمران خان کے قریب نہیں رہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے بڑا دعویٰ کر دیا

”جہانگیر ترین اب عمران خان کے قریب نہیں رہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے بڑا ...
”جہانگیر ترین اب عمران خان کے قریب نہیں رہے کیونکہ۔۔۔“ سہیل وڑائچ نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا سہیل وڑائچ دعویٰ کیاہے کہ لوگ 6ماہ بعد عمران خان کی باتوں پر گرفت کی جائیگی ، تبدیلی کی کارکردگی ایسی نے نہیں کہ لوگ عمران خان کی کرشمہ ساز شخصیت کے ساتھ جڑے رہ سکیں ، جہانگیر ترین اب عمران خان کے قریب نہیں رہے ، ان کا گروپ کمزور ہوگیاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان نے جتنی باتیں کی ہوئی ہیں ، ان پر گرفت کا موقع چھ ماہ بعد آئے گا ، اس وقت تبدیلی کی کارکردگی ایسی حیرت انگیز نہیں کہ لوگ ان کی کرشمہ ساز شخصیت کے ساتھ جڑے رہیں ، اس لئے ان کے بارے میں بنا ہوا تاثر آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب بہت احتیاط کرنی چاہئے اور اپنے اردگرد بہت اچھی ٹیم اکٹھی کرنی چاہئے ۔ ان کی ٹیم بہت کمزور ہے ،یہ ٹیم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہے اور اس میں عمران خان کو مداخلت کرنی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا لیڈر ہوتاہے ، اتنی اچھی اس کی ٹیم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے تحریک انصاف میں گروپ بحال ہوگئے اور جہانگیر ترین کا گروپ کمزور ہوگیاہے اوروہ اب عمران خان کے اتنے قریب نہیں ہیں ۔

مزید : قومی