”حکومت ایک جھٹکے سے گر جائے گی اگر۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

”حکومت ایک جھٹکے سے گر جائے گی اگر۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے حکومت کو خبردار کر ...
”حکومت ایک جھٹکے سے گر جائے گی اگر۔۔۔“ قمر زمان کائرہ نے حکومت کو خبردار کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں چند سیٹوں کامارجن ، عوام اٹھ کھڑے ہوئے تو حکومت جھٹکے سے گر جائیگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا اپوزیشن کو اکٹھا ہونا ہوگا ، ابھی تین ماہ ہوئے ہیں ، اگر عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تو حکومت ایک جھٹکے سے گر جائے گی کیونکہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں چند سیٹوں کا مارجن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک دوسرے کے مخالف ہے اور اس کو اکٹھا ہونے میں وقت لگتاہے کیونکہ ہمارا اپنا اپنا ایجنڈا اور اپنے اپنے نظریات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے الفاظ پر بھی کنٹرول نہیں ہے ، کرتار پور کے معاملے پر بھی شاہ محمود قریشی نے گگلی کی بات کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ صنعتکاروں اور تاجروں کے جعلی اکاﺅنٹس ہوتے ہیں،اگر ایک اتحادی جماعت بھی الگ ہوئی تو حکومت نہیں رہے گی ، اس وقت وزیر اعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

مزید : قومی