”حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے اور۔۔۔“ خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی

”حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے اور۔۔۔“ خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی
”حکومت نے اپنی قبر کھود لی ہے اور۔۔۔“ خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں ،حکومتی پہلوانوں کی کشتی لڑنے کی نوبت نہیں آئے گی ، حکومت نے اپنی قبر کھودلی ہے ، پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا تعاون درست جارہاہے، کہیں کہیں کوئی درا ڑ آجاتی ہے لیکن وہ نظریات میں اختلافا ت اور اس قسم کی دوسری چیزوں کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے یہ بات کررہاہوں کہ یہ پہلوان اپنے بوجھ سے نیچے گریں گے اور ان کوکشتی کرنے کی نوبت نہیں آئے گی ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت اپنی تباہی کی خود ذمہ دار بنے اور ان کو یہ نہ کہنے کا موقع ملے کہ ہمیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ، حکومت خود کشی کررہی ہے ، ہم نے پہلے تین ماہ میں کسی حکومت کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں دیکھی ، حکومت نے اپنی قبر خود کھود لی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کسی قسم کاکوئی سیاسی اختلاف نہیں ہے ۔

مزید : قومی