”آرٹیکل 62,63 کا اطلاق صرف ارکان پارلیمینٹ پر ہوتا ہے اور۔۔۔“ زلفی بخاری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا مگر کیا موقف اختیار کیا؟ بڑی خبر آ گئی

”آرٹیکل 62,63 کا اطلاق صرف ارکان پارلیمینٹ پر ہوتا ہے اور۔۔۔“ زلفی بخاری نے ...
”آرٹیکل 62,63 کا اطلاق صرف ارکان پارلیمینٹ پر ہوتا ہے اور۔۔۔“ زلفی بخاری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا مگر کیا موقف اختیار کیا؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سپریم کورٹ میں جمع کر وائے گئے جواب میں کہاہے کہ میں رکن پارلیمنٹ نہیں، آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر ہوتاہے ، میرے خلا ف نااہلی کی درخواست خارج کی جائے ۔

دنیا نیوز کے مطابق نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں زلفی بخار ی نے کہا کہ میں دوہری شہریت والوں میں سے نہیں ہوں ، میں برطانیہ میں پیدا ہوا ، بعد میں شہریت حاصل نہیں کی ، دہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کاحق عدالت نے دیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اوورو سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں وزیر اعظم کی معاونت کرتاہوں جب عالمی اداروں سے معاونت لی جاسکتی ہے تو دہری شہریت والوں سے کیوں نہیں لے جاسکتی ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کومعاون خصوصی مقرر کرنے کاحق ہے ، میں رکن پارلیمنٹ نہیں ہوں ، آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پر ہوتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف دائر انااہلی کی درخواست خارج کی جائے ۔

مزید :

قومی -