کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ، مدرسہ لیگ صرف کرکٹ نہیں عظیم مقصد ہے:جاوید آفریدی

کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ، مدرسہ لیگ صرف ...
کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ، مدرسہ لیگ صرف کرکٹ نہیں عظیم مقصد ہے:جاوید آفریدی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی نے بلوچستان میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا،زلمی مدرسہ لیگ کے خیبرپختونخواہ میں پہلے کامیاب ایڈیشن کے انعقاد کے بعد اب بلوچستان میں لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا  آغاز ہو گیا،قومی ٹیم کےسابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے ’’زلمی مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے افتخار سٹیڈیم میں ’’زلمی مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز اور ہیرو یونس خان نے کر دیا ہے ،زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 9 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا فائنل 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی’’مدرسہ لیگ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ صرف ایک کرکٹ نہیں بلکہ ایک مقصد ہے جس کے تحت مدارس کے طلبا کو مین سٹریم میں لانے اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔جاوید آفریدی نےعزم ظاہر کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی مدرسہ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل