”ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں۔۔۔“ پاک فوج نے واضح پیغام دیدیا

”ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں۔۔۔“ پاک فوج نے واضح پیغام دیدیا
”ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں۔۔۔“ پاک فوج نے واضح پیغام دیدیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان اندرونی استحکام کے بعد اب سرحد پار خاص طور پر افغانستان میں بھی امن کا خواہاں ہے ۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے باعث پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی گئی، اب ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سرحد پار افغانستان میں بھی امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں موجود اپنے صحافیوں کے ذریعے پاکستان کو دیکھتی ہے، غیر ملکی صحافیوں سے توقع کرتے ہیں وہ پاکستان میں امن واستحکام کو اجاگر کریں، امن واستحکام کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کے حقیقی مثبت تاثر کو پیش کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتاہے ۔ اس موقع پر غیر ملکیوں صحافیوں کو سکیورٹی آپریشنز ، پاک افغان سرحد اور ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی