آصف زرداری اورفریال تالپور کو سندھ میں کیوں رکھا ہواہے ؟ جاوید لطیف کا سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ آصف زرداری اورفریال تالپور کا کیس سندھ میں ہے تو ان کو پنجاب میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر کے حوالے سے میں کہتا ہوں کہ پاکستان کے اندر لاکھوں لوگ جیلوں کے اندر ہیں تو کیا دوسرے لوگوں کو طبی بنیادوں پر ضمانتیں نہیں ملتیں ؟ آصف زرداری اورفریال تالپور کا کیس سندھ میں ہے تو ان کو پنجاب میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا کوئی ایسا قیدی ہے جس نے آئین وقانون کیلئے جدوجہد کی ہو تو اس کوقید میں ڈال دیا گیا ہو، پاکستان میں کوئی ایسا قیدی ہے کہ جس کے بارے میں موجود ہ حکومت کا وزیر داخلہ کہے کہ اگر نواز شریف دوتین باتیں مان لیتا تو اب بھی اقتدار میں ہوتا ۔