پاکستان نے جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مشن قائم کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے جدہ میں اسلام تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا،رضوان سعید شیخ جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مندوب ہونگے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جدہ میں اسلام تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا ہے ۔ رضوان سعید شیخ کو جدہ میں او آئی سی کیلئے مستقل مندوب تعینات کردیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جد ہ میں اسلامی تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن کے قیام کامقصداوآئی سی کیلئے موثراندازمیں کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم کواہمیت دیتاہے ۔ پاکستان کشمیر،امت مسلمہ کے معاملات پراوآئی سی کی حمایت کی قدرکرتاہے۔مستقل مشن کا مقصد او آئی سی کیلئے موثر کام کرنا ہے ۔