پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا،صرف حکومتی اقدام سے مرض پر قابو پانا مشکل ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا،صرف حکومتی اقدام سے مرض پر قابو پانا مشکل ...
پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا،صرف حکومتی اقدام سے مرض پر قابو پانا مشکل ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے  صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہوزیر اعظم کا احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا،ایچ آئی وی ایڈز پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے،عوام اس  موذی مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صرف حکومتی اقدام سے اس مرض پر قابو پانا مشکل ہے۔

نجی  ٹی  وی  کے مطابق دسویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ انتقال خون ہے،ڈاکٹروں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ایڈز کی شرح 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے،عوام کو ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے لیے خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے کیونکہ صرف حکومتی اقدام سے اس مرض پرقابوپانامشکل ہے۔ڈاکٹرظفرمرزانےکہاکہ اِس حکومت نےپہلی بارصحت کوقومی ترجیح دی ہے اورصحت کے بجٹ کو بڑھانے کا عمل جاری ہے،شوگری مشروبات اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے مد میں حاصل ہونے والی رقم صحت پر خرچ کی جائے گی  جبکہیونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کر رہے ہیں اور اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا  کاکہناتھا کہوزیر اعظم کا احساس پروگرام غربت کےخاتمےکےلیےاہم کردارادا کرے گا،پسماندہ طبقےکوصحت انصاف کارڈکےذریعےعلاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور نیوٹریشن پر صوبوں کے ساتھ مل کر 500 ارب کا پروگرام لا رہے ہیں۔