نواز شریف کے جانے کے بعد یہ سہولت سب کوملنی چاہئے ، زرتاج گل کا مطالبہ

نواز شریف کے جانے کے بعد یہ سہولت سب کوملنی چاہئے ، زرتاج گل کا مطالبہ
نواز شریف کے جانے کے بعد یہ سہولت سب کوملنی چاہئے ، زرتاج گل کا مطالبہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ جن قیدیوں کی عمر 65برس سے زائد ہے ، ان کو بھی ریلیف ملناچاہئے ، نوازشریف کے جانے کے بعد سب قیدیوں کو علاج کا حق ملناچاہئے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کے بارے میں فیصلہ عدالت کرے گی ، طبی بنیادوں پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ، اس کوقبول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن قیدیوں کی عمر 65برس سے زائد ہے ، ان کو بھی ریلیف ملناچاہئے ۔

زرتاج گل کاکہنا تھا کہ نوازشریف کے جانے کے بعد سب قیدیوں کو علاج کا حق ملناچاہئے، ن لیگ نے لاہور میں ستر فیصد درخت کاٹ دیئے کیونکہ ان کا پروگرام کچھ اور تھا اور لاہور کو ڈبل سٹوری بنانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چھانگا مانگا کا سارا جنگل کاٹ دیا اور راجن پور کا جنگل بھی بیچ دیا۔

مزید : قومی