طلباء کے مسائل حل ہونے تک حکومت کی کسی بات کایقین نہیں کریں گے:عروج اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی لاہور کی رکن عروج اورنگزیب نےمردان میں جاں بحق ہونے والے مشال خان کے دن کو قومی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک طلباء کے مسائل حل نہیں ہوتے ہم حکومت کی کسی بات کایقین نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عروج اورنگزیب کا کہنا تھا کہطلبا یکجہتی مارچ گزشتہ سال بھی کیا گیا تھا لیکن اس سال ملک کے کئی شہروں میں بیک وقت یہ مارچ ہوئے جس کیوجہ سے طلباء یونین کی بحالی کا مطالبہ زیادہشدت کے ساتھ ابھر کر سامنےآیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ طلبا کی یونین سازی کی بحالی ہے،تعلیمی اداروں میں قائم ہونے والی کمیٹیوں میں طلبا کو بھی نمائندگیاں دی جائیں تاکہ مسائل کو درست طریقے سے حل کیا جائے،اگر حکومت ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گی اور طلباء سے بیٹھ کر بات نہیں کی جائے گی تو پھر ہم حکومت سے دوسرے انداز میں بات کریں گے۔عروج اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت بظاہر طلباء سے تعاون اور یونین کی بحالی کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن وہی حکومت آواز اٹھانے والے طلباء پر بغاوت کے مقدمات بھی قائم کر رہی ہے ، حکومت صرف مسائل حل کرنےکےلیےباتیں کررہی ہےلیکن جب تک یہ طلباء کےمسائل حل نہیں کرتے،اُس وقت تک ہم حکومت کی کسی بات کایقین نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں جاں بحق ہونے والے مشعال خان کے دن کو بھی قومی سطح پر منایا جائے۔