بھارتی کرکٹر منیش پانڈے نے مشہور ہندوستانی اداکارہ کےساتھ شادی رچا لی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی کرکٹر منیش پانڈے بھی ورات کوہلی کے نقش قدم پر چل نکلے،مشہور تامل اداکارہ اشرتا شیٹی نے دھوم دھام کے ساتھ شادی رچا لی،شادی کی تقریب میں رشتہ داروں ،قریبی دوستوں اور بھارتی کرکٹرز کی بھی شرکت۔
بھارتی نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کےسٹار کھلاڑی اورمڈل آرڈربیٹسمین منیش پانڈے معروف تامل اداکارہ اشرتا شیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی اور آخر کار یہ دوستی شادی میں تبدیل ہو گئی۔منیش پانڈے کی شادی میں کئی بھارتی کرکٹرز اور قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دولہا دلہن کے چہرے خوشی سےدمک رہے تھے۔