رائے تیمور کی ساؤتھ ایشیئن گیمزکے پاکستانی میڈلسٹ کومبارکباد

  رائے تیمور کی ساؤتھ ایشیئن گیمزکے پاکستانی میڈلسٹ کومبارکباد

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے 13ویں ساؤتھ ایشیئن گیمز میں 4 گولڈ سمیت16 میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کراٹے میں سونے کے میڈلز جیتنے والے،سعدی عباس، محمد اویس،شاہدہ عباسی،چاندی کے میڈلز جیتنے والے باز محمد، نعمت اللہ، ٹیم کاتا میں چاندی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی نرگس، شاہدہ، نازگل، مردوں میں کانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑی نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد، گرلز میں کانسی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی اقراء انور، صابرہ گل، تائیکوانڈو گرلز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی مہرالنساء اور شہباز،ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی اقراء، آصفہ اور مہرالنساء اور ممتاز،شوٹنگ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اور والی بال میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباددی۔

کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر قوم ان پر فخر کرتی ہے، ملک کا پرچم بلند کرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں دیگر کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈلز جیت کر سیف گیمز میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی