آسٹریلین فٹ بال لیگ ویمن چیمپئن شپ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے جیت لی

آسٹریلین فٹ بال لیگ ویمن چیمپئن شپ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائی گئی آسٹریلین فٹ بال لیگ ویمن چیمپئن شپ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے جیت لی، فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو 30 کے اسکور سے شکست دی۔جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہونے والی آسٹریلین فٹ بال لیگ کا فائنل سنٹرل پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد کی ٹیم کو 30 سکور سے شکست دے دی، ٹورنامنٹ جیتنے والے لڑکیوں نے گراؤنڈ میں خوب ہلہ گلہ کیا، چمپئین شپ جیتنے پر لڑکیاں بہت خوش تھیں۔پاکستان میں لڑکیوں کے لئے یہ کھیل پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے جس میں مختلف کھیلوں خاص طورپر رگبی کی کھلاڑیوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ سے بہترین 30 کھلاڑی لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ایونٹ میں چار مختلف صوبوں کی چار ٹیمیں شریک تھی۔ میچ کے اختتام پر مہماں خصوصی کی طرف سے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز جبکہ فائنل میں شریک دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی گئی۔