لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تین اہم میچز کھیلے گئے

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تین اہم میچز کھیلے گئے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء کے ساتویں روز تین اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں اے او ایس پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 7-3 سے، دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 10-4 سے جبکہ تیسرے میچ میں پی بی جی /ایس اینڈ آر نے پلاٹینم ہومز /اولمپیاء کو 6-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہمدان لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔ پہلے میچ میں اے اویس پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-3 سے ہرایا۔ اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار،ہاشم کمال آغا نے دو جبکہ شاہ شمیل عالم نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو اور جیک ولیم ہائیڈ نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 10-4 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چار، آغا موسی نے تین، عمر اسجد ملہی نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے تینوں گول مینول کرنزا نے سکور کیے۔ تیسرے میچ میں پی بی جی /ایس اینڈ آر نے پلاٹینم ہومز /اولمپیاء کو 6-5 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پی بی جی /ایس اینڈ آر کی طرف سے ٹام بروڈی نے پانچ جبکہ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ پلاٹینم ہومز /اولمپیاء کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور عامر رضا بہبہودی نے دو دو جبکہ قدیر اشفاق نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ کو تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر ایک بجے ڈیسکون کنسٹرکشن /گارڈ گروپ کا مقابلہ پی بی جی /ایس اینڈ آر سے، دوپہر دو بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس سے جبکہ سہ پہر تین بجے سامبا بینک کا مقابلہ اے او ایس پولو ٹیم سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی