اوہائیو کے ساحل پرسرفنگ ورلڈ کپ کیلی سلیٹر نے اپنے نام کر لیا
اوہائیو: (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو کے ساحل پر سرفنگ ورلڈکپ میں تجربہ کار سرفر کیلی سلیٹر نے فتح سمیٹ لی، بپھری لہروں کی مقابلہ بازی میں آسٹریلوی حریف کو شکست دے دی۔امریکا میں پانی پر اٹھکیلیاں اور مستیاں کرنے کی مہارتیں دکھانے کے مقابلے، اوہائیو کے ساحل سمندر پر سرفنگ ورلڈکپ میں میزبان ملک کے اسٹار سرفر کیلی سلیٹر اِن ایکشن ہوئے، بپھری لہروں کا منہ موڑنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں گیارہ بار کے ورلڈ چیمپئن کیلی سلیٹر نے کامیابی سمیٹی۔سمندر کی بل کھاتی لہروں پر توازن اور تیزی دکھانے کے اس مقابلے میں آسٹریلیا کے کیاس کنگ اور سٹورٹ کینیڈی کو شکست دی۔