وسیم اکرم نے سماجی کاموں پر اپنی اہلیہ شنیرا کو قابل فخر قرار دیدیا

وسیم اکرم نے سماجی کاموں پر اپنی اہلیہ شنیرا کو قابل فخر قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنیوالی عالمی این جی او فریڈ ہالوز کی پاکستانی سفیر بننے پر اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ”جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنیرا میرا اور تمام پاکستانیوں کا ’فخر‘ بن گئی ہیں“۔