لندن(آئی این پی) سپر اسٹار لیونل میسی کا ایک اور بڑا گول، فٹبال کا سب سے بڑا ایوارڈ بیلان ڈی آر جیتنے کا چھکا لگا دیا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پیرس میں فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کی رنگا رنگ تقریب، دنیا کے ہردلعزیز کھیل کا سب سے بڑا تاج کس کے سر سجنا تھا سب بے چین تھے، ارجنٹینا اور بارسلونا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے میدان مار لیا۔لیونل میسی نے بیلان ڈی آر کا ریکارڈ چھکا لگا دیا، وہ اس سے پہلے دوہزار نو، دس، گیارہ، بارہ اور دو ہزار پندرہ میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔پانچ پانچ بار کے فاتح کرسٹیانو رونالڈو اور لیور پول پلیئر وِرجل وین جِک کو ہرا دیا۔ویمن فٹبالرز میں سے امریکی کھلاڑی میگن ریپائنوئی بھی بیلان ڈی آر کا ایوارڈ جیت چکی ہیں۔