نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کاٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کاٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، دو میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے 1-0 سے اپنے نام کرلی، کیویز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی، چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٖٹیلر انگلش باؤلرز کے سامنے چٹان بن گئے اور ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 241 رنز بنائے، پانچواں روز بلے بازوں کے نام رہا، انگلش باؤلرز کوئی وکٹ نہ لے سکے، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ہیملٹن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 96 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان کین ولیمسن 37 اور راس ٹیلر 31 رنز پر کھیل رہے تھے، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٖٹیلر نے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں۔
، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی۔