قومی دستہ منی ٹائی لینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گیا

قومی دستہ منی ٹائی لینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سات رکنی قومی دستہ منی ٹائی لینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد گذشتہ روز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچ گیا۔ چیمپئن شپ ساؤتھ کوریا نے جیت لی جبکہ تھائی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سات رکنی دستہ کی قیادت پاکستان روپ سپیکنگ کی صدر ڈاکٹر افشاں ملک نے کی۔
جبکہ کھلاڑیوں میں اقراء نسیم، حذیفہ جمیل، زریاب علی اور محمد نیاز شامل تھے عدنان ملک اور تنویراحمد خان بالترتیب ٹیم کے ہمراہ ٹیم مینجر اور کوچ تھے۔ عدنان ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ایک ہزار سے مختلف ممالک کے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، تھائی لینڈ، ساؤتھ کوریا، سنگاپور اور ہانگ کانگ شامل تھے اور کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں بوائز انڈر -15 سنگلز، گرلز انڈر -15، ڈبلز مرد اور خوتین، پروفیشنل مرد اور خواتین، اوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے