ساؤ تھ ایشین گیمز: کراٹے میں 3گولڑ میڈ ل پاکستان کے نام

ساؤ تھ ایشین گیمز: کراٹے میں 3گولڑ میڈ ل پاکستان کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (اے پی پی)نیپال میں جاری 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں کراٹیکاز نے پاکستان کے لیے 2گولڈ میڈل حاصل کرلیے جب کہ تائیکوانڈو میں پاکستان نے چاندی کا ایک اور کانسی کے 4 تمغے جیتے۔ٹینس میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جب کہ بیڈمنٹن میں سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ہیں جہاں پیر کو کراٹے کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس چھائے رہے۔کراٹے میں پاکستان کی شاہدہ عباسی نے انفرادی کاتا جب کہ محمد اویس نے انڈر 84 کے جی کی کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔اعلاوہ ازیں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے سعدی عباس نے کراٹے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان کا یہ کراٹے ایونٹ میں مجموعی طور پر تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ ظفر اقبال، نصیر احمد، کلثوم اور ثناء کوثر نے چاندی جبکہ ناز گل نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں کھیلے گئے کراٹے ایونٹ میں پاکستان نے تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا، 75 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے سعدی عباس نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ظفر اقبال نے 60 کلوگرام اور نصیر احمد نے 67 کلوگرام کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ خواتین مقابلوں میں ثناء کوثر نے 55 کلوگرام اور کلثوم نے 68 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ناز گل نے 61 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ کراٹے ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 3 سونے، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔