نیو زی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی
آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری 2020 تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔