جہاں عدل ختم ہو جائے وہ معاشرہ جنگل بن جاتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

جہاں عدل ختم ہو جائے وہ معاشرہ جنگل بن جاتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جن معاشروں سے عدل وانصاف ختم ہو جائے وہ معاشرے بدامنی اور مسائل کی وجہ سے جنگل بن جاتے ہیں۔امیر اور غریب کیلئے یکساں نظام انصاف کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اقتدار سے قبل کرپشن اور کرپٹ نظام کے خلاف جنگ کے دعویدار نام نہاد حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

بے تحاشہ مہنگائی، غربت اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل نے ہر شخص کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکمران ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ صنعت کاروں، تاجروں اور مزدوروں سمیت تبدیلی کے نعرے لگانے والے بھی بے تحاشہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کی وجہ سے بلک رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔